دیر(مانند نمائندہ )دیر شہر سمیت سمیت میدانی علاقوں میں بارش جبکہ بالائی علاقوں لواری ٹنل,لواری ٹاپ ,کمراٹ میں برفباری کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا۔ بارش سے 46 دنوں سے خشک موسم کا خاتمہ کے ساتھ سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے,لواری سڑک سے چترال اور دیر کے درمیان ٹریفک کا سلسلہ بحال ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع دیر بالا کے دیر شہر سمیت میدانی وبالائی علاقوں میں طویل خشک موسم جو پچھلے 46 سے جاری تھا اللہ اللہ کرےکرے اور لوگوں نے باران رحمت کیلئے دعائیں مانگیں اور بالاخر اتوار کے شام سے بارش اور برفباری ساتھ طویل خشک سالی کا خاتمہ ہوگیا۔ خشک موسم کے باعث پچھلے دو مہینوں میں گلہ,سانس,کھانسی و دیگر بیماریوں سے ہسپتالیں بھرگئے تھیں ۔ تاہم لواری ٹنل , لواری ٹاپ و اطراف اور کمراٹ, باڈگوئی میں دو دنوں سے وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ 46 دن بعد برفباری دیکھنے مقامی لوگوں کے ساتھ سیاح بھی لواری بھی پہنچ گئی جہاں سیاحوں نے سنوفال کو خوب انجوائی کیا۔ جبکہ ڈپٹی کمشنر نوید اکبر نے خود لواری ٹنل کا دورہ کرکے برفباری کی صوتحال کا جائزہ لیا اور این ایچ اے حکام کو ٹنل سڑک سے برفباری کو صاف کرنے کی ہدایت کی تاکہ مسافر بروقت اپنے اپنے علاقوں میں پہیچ سکے ۔ جس کے بعد این ایچ اے حکام نے بھاری مشنری سے لواری روڈ سے برف صاف کررہے ہیں, جبکہ میدانی و بالائی علاقوں میں بھی سردی کی لہر میں اضافہ ہونے سے شہریوں کی مشکلات کا سامنا ہے ۔ اس لئے دیربالا کے سرکاری سکولوں میں آج سے موسم سرما کی تعطیلات دیے جائیں گے ,جو 28 فروری تک ہوگی جس کا اعلامیہ محکمہ ایجوکیشن و صوبائی حکومت نے جاری کیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے