خار(نمائندہ مانند)باجوڑ، سول کالونی و ہسپتال احاطہ سے شندئی موڑتک تجاوزات کیخلاف آپریشن۔خیبرپختونخوا حکومت کے عوامی ایجنڈا کے تحت اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر (ہیڈکوارٹر) خار کی نگرانی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار۔I جناب نثار، تحصیلدار خار، ٹی ایم اے خار، ٹریفک پولیس اور پولیس اہلکاروں نے انسدادِ تجاوزات آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران عارضی و مستقل نوعیت کی متعدد تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا، لنڈا بازار کے لیے قائم کی گئی کیبنیں، ریڑھیاں اور دیگر غیر قانونی ڈھانچے ہٹا دیے گئے جبکہ ہسپتال کے سامنے کا علاقہ مکمل طور پر کلیئر کر دیا گیا۔غیر قانونی اور غلط پارکنگ کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی اور ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق اقدامات کیے گئے۔علاقہ عارضی و مستقل تجاوزات سے مکمل طور پر واگزار کر دیا گیا۔