اسلام آباد(مانند نیوز)وزیر اعلیٰ پختونخوا کے عوامی ایجنڈے کے تحت ڈپٹی کمشنردیر بالا نوید اکبر نے لواری ٹنل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ”این۔ایچ۔اے” حکام نے ڈپٹی کمشنر کو لواری ٹنل سڑک کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ عوام کی سہولت کیلئے سڑک پر برفباری اور سلائیڈنگ کے دوران ان کا عملہ سڑک پر ٹریفک کے نظام کو برقرار رکھنے کیلئے موجود ہوگا اور ہر حال میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھا جائے گا۔ محکمہ این ایچ اے کی مشینری لواری ٹنل ایپروچ روڈ پہ سنو کلئیرنس اپریشن مصروف عمل ہیں۔ مشینری سٹینڈ بائی ہیں۔ لواری ٹنل اور مضافات میں بارش اور برفباری ہورہی ہے۔ رابطہ سڑکیں بحال ہیں۔ ریسکیو 1122،دیر لیویز، دیر پولیس،لائن ڈیپارٹمنٹس الرٹ ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایات جاری کئے کہ مسافروں کی سہولت کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے تاکہ ان کو کسی بھی قسم کے مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے پیغام جاری کرتے ہوئیکہا کہ ڈرائیور حضرات اور سیاح غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور سیاحتی مقامات جانے سے قبل انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ احکامات پر عمل کرکے ایمرجنسی کی صورت میں سنو چین کا استعمال ضرور کریں۔