دیربالا(شیخ ابوسعید )ڈی پی او دیر بالا کی زیر صدارت ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد، پولیس اہلکاروں کے مسائل بروقت حل کرنے کے لیے مؤثر اقدامات۔
: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا، اسلم نواز (پی ایس پی) کی زیر صدارت ڈی پی او افس دیر بالا میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا گیا، جس میں پولیس اہلکاروں نے انفرادی طور پر پیش ہو کر اپنے مسائل، شکایات اور درخواستیں پیش کیں۔
اردلی روم کے دوران اہلکاروں کی جانب سے سروس سے متعلق مسائل، تبادلے، تقرریاں اور چھٹیوں جیسے امور پیش کیے گئے۔ ڈی پی او دیر بالا نے تمام درخواستوں کو بغور سنا اور ان کے فوری، منصفانہ اور میرٹ پر مبنی حل کے لیے احکامات جاری کیے۔
اس موقع پر ڈی پی او دیر بالا نے محکمانہ انکوائریوں کے فیصلے بھی صادر کیے، جہاں سزا و جزا کا عمل انصاف کے تقاضوں کے مطابق مکمل کیا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ محکمہ پولیس میں نظم و ضبط اور شفاف احتسابی نظام کا قیام ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔
ڈی پی او دیر بالا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس کی فلاح و بہبود، ان کے جائز مسائل کا بروقت ازالہ اور پیشہ ورانہ ضروریات کا خیال رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ اردلی روم کے انعقاد کا بنیادی مقصد اہلکاروں کے مسائل کو براہ راست سن کر ان کا فوری اور مؤثر حل نکالنا ہے۔