اسلام آباد(نمائندہ مانند)قومی ایئر لائن ( پی آئی اے) کو عارف حبیب کنسورشیم نے نجکاری کمیشن کی تقریب میں 135 ارب روپے میں75 فی صد خرید لی ہے۔قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نج کاری کے سلسلے میں بولی کے لیے عارف حبیب کنسورشیم نے سب سے بڑی بولی لگائی ۔
اسلام آباد میں پی آئی اے کی نجکاری کے دوسرے مرحلے میں عارف حبیب گروپ نے لکی کنسورشیم اور ایئر بلو کے مقابلے میں زائد رقم کی بولی لگائی۔
مشیرِ نجکاری کمیشن محمد علی مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے تقریب میں شریک ہوئے اور نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری سے ملک میں سرمایہ کاری آئے گی، حکومت چاہتی ہے کہ پی آئی اے ماضی کی طرح بہتر ہو۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے قومی ایئر لائن کے 51 سے 100 فیصد شیئرز کی نجکاری کا فیصلہ کیا، کچھ بڈرز کی خواہش تھی کہ وہ 75 فیصد شیئرز خریدنا چاہتے ہیں۔
مشیر نجکاری کمیشن نے مزید کہا کہ قومی ایئر لائن کے 75 فیصد شیئرز کی آج بولی ہو گی، باقی 25 فیصد شیئرز کے لیے 90 روز میں معاملات کیے جا سکتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ دو تہائی پیمنٹ شروع میں اور ایک تہائی پیمنٹ بعد میں کی جا سکے گی، ہم نے بڈرز کو بولی کے بعد 2 پارٹیز کو اپنے ساتھ شامل کرنے کی بھی اجازت دی ہے۔
مشیرِ نجکاری محمد علی نے یہ بھی کہا کہ بولی سے حاصل رقم کا 92 اعشاریہ 5 فیصد حصہ قومی ایئر لائن کی بہتری پر خرچ ہو گا۔
تقریب میں لکی کنسورشیم نے پی آئی اے کے لیے 101 ارب 50 کروڑ سے زائد کی بولی لگائی جبکہ ایئر بلو نے 26 ارب 50 کروڑ روپے کی بولی دی۔
پی آئی اے کی نجکاری کی تقریب میں عارف حبیب کنسورشیم نے 115 ارب روپے کی بولی لگائی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے