اسلام آباد (مانند نیوز)خدام الحجاج سال 2026 کے لیے سرکاری ملازمین کے انتخاب میں مبینہ بےضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

درخواست گزار سرکاری ملازمین نے این ٹی ایس ٹیسٹ میں بےضابطگیوں کی وزیراعظم پورٹل پر شکایات درج کروادی ہیں۔ پورٹل پر کی گئی شکایت اور امیدواروں کو سلیکشن کے پیغامات بھی منظر عام پر آگئے۔

پورٹل پر کی گئی شکایت کے مطابق بغیر فزیکل ٹیسٹ کے میرٹ لسٹ لگا کر نئے امیدواروں کی حق تلفی کی گئی ہے۔

حج 2026؛ وزارتِ مذہبی امور نے میڈیکل مشن کیلئے درخواستیں طلب کرلیں

شکایت کے مطابق 20 دسمبر کی رات پورٹل پر رزلٹ اپ لوڈ ہوتے ہی مخصوص افراد کو سلیکشن کے پیغام مل گئے۔ درخواست میں میرٹ پر امیدواروں کے انتخاب کی استدعا کی گئی ہے۔

خدام الحجاج کے لیے سرکاری ملازمین سے درخواستیں 30 نومبر تک طلب کی گئی تھیں، مبینہ بے ضابطگیوں پر امیدواروں نے وزیراعظم شکایت پورٹل اور وفاقی محتسب کو درخواستیں دیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کامیاب امیدواروں کے فزیکل ٹیسٹ بھی ڈراپ کر دیے گئے۔

دوسری جانب وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہر سال 70 فیصد پرانے اور 30 فیصد نئے لوگوں کو شامل کیا جاتا ہے۔ آبادی کے تناسب سے تمام صوبوں کو کوٹہ دیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ خدام الحجاج سال 2026 کےلیے کے پی، بلوچستان، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور سابقہ فاٹا کے سرکاری ملازمین نے درخواستیں دی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے