اسلام آباد (مانند نیوز)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی۔ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وہ اسٹیبلشمنٹ اور بیوروکریسی کو دشمن نہیں سمجھتے ہیں۔

سکھر میں دستار فضیلت کانفرنس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کسی ادارے یا حکمران کی غلطی کو غلط کہنا ان کا حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اسٹیبلشمنٹ اور بیوروکریسی کو دشمن نہیں سمجھتے، ان کی پاکستان سے وفاداری اور دوستی کو تسلیم کیا جائے۔

جے یو آئی سربراہ نے مزید کہا کہ وہ خوشامدی سیاست کے قائل نہیں، حق بات کریں گے، دینی مدارس قائم اور جے یو آئی جدوجہد جاری رکھے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکمران امریکا کی سوچ کو سمجھے بغیر اپناتے ہیں، حکمران مغرب کی نہیں اسلام کی پیروی کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے