کراچی (مانند نیوز ڈیسک) جرمنی میں عبادت گزاروں کی کمی، خالی گرجا گھر دکانوں اور مکانوں میں تبدیل، عیسائیت پر عمل کرنیوالے گھٹتے جا رہے ہیں، چرچ ٹیکس اور عبادت میں شرکت کم ہونے سے مالی دباؤ کا شکار، سینکڑوں گرجا گھروں کو کمیونٹی سینٹرز، لائبریری اور ثقافتی ہالز بنا دیا گیا، تاریخی و مذہبی ورثے کے تحفظ پر بحث جاری ہے۔ جرمن میڈیا کے مطابق جرمنی میں عیسائیوں کی باقاعدہ عبادت میں شرکت مسلسل کم ہو رہی ہے، جس کے نتیجے میں سینکڑوں گرجا گھر خالی یا جزوی طور پر غیر استعمال شدہ ہو چکے ہیں۔ چرچ ٹیکس ادا کرنے والوں اور عبادت گزاروں کی تعداد گھٹنے سے کلیسائی اداروں کو مالی مشکلات کا سامنا ہے، اس لیے بہت سی عبادت گاہیں بند کرنے یا فروخت کرنے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے