بٹ خیلہ(نمائندہ مانند )آلہ ڈھنڈ ڈھیری پاٹک میں سوات ایکسپریس وے سے سواریوں سے بھری مسافرکوچ پھسل کر کھائی میں جاگری،حادثہ میں پانچ افرادجان سے گئے جبکہ 17 افراد شدید زخمی ہوگئے جہینں ہسپتال منقتل کردیاگیا بعض زخمیوں کی حالت تشوشناک ڈروئیور فرار ہونے میں کامیاب لیویز پوسٹ آلہ ڈھنڈ ڈھیری کے پوسٹ کمانڈر محمد ریاض کے مطابق افسوس ناک ٹریفک حادثہ ضلع مالاکنڈ کے علاقہ آلہ ڈھنڈ ڈھیری پاٹک میں سوات ایکسپریس وے پر صوابی سے سوات جانیوالی فلائنگ کوچ تیزرفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں عادل ولد اسلام سکنہ بونیر،افتحار ولد غلام محمد سکنہ صوابی،ورشیہ بی بی،لائیبہ بی بی دختر شاہ فیصل سکنہ صوابی سمیت پانچ افراد موقع ہی پرجاں بحق ہوگئے جبکہ 17 افراد شدید زخمی ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور طور پر بٹ خیلہ ہسپتال منتقل کردیا گیا اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ فیاض خان شیرپاو،لیویز پوسٹ آلہ ڈھند ڈھیری کے پوسٹ کمانڈر محمدریاض،صوبیدارمیجر نیک رحمان،اسسٹ کمشنر بٹ خیلہ شکیل احمد، مالاکنڈ لیویز اور ریسکیو کی امدادی ٹیموں کے ہمراہ پہنچ گئی اور زخمیوں کو ڈی اییچ کیو ہسپتال بٹ خیلہ منتقل کردیاگیاجہاں سے چارزخمیوں کو تشویشناک حالت کے باعث پشاور اور سوات کےاسپتال ریفرکردیئے گئے ہسپتال ریفر کردیا گیاتاہم ڈروائیور خالدولد مسر خان سنکہ صوابی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ذرائع کاکہناہے کہ جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے زخمیوں میں مرد،خواتین اور بچے شامل ہے.