اسلام آباد(مانند نیوز) تہران اور استنبول فریٹ ٹرین سروس کا آغاز ملتوی کر دیا گیا۔
ڈی ایس ریلویز کے مطابق فریٹ ٹرین سروس کا آغاز سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے ملتوی ہوا ہے۔
اسلام آباد، تہران، استنبول ٹرین سروس دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق
تینوں ممالک کے درمیان فریٹ ٹرین سروس کا آغاز آج کیا جانا تھا۔
یاد رہے کہ وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی اور پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری نے مال بردار ٹرین کو اسی سال دوبارہ بحال کرنے پر اتفاق کیا تھا۔