شیرگڑھ(مانند نیوز):بائیزی پریس کلب شیرگڑھ کے سال 2026 کیلئے نئے کابینہ کا انتخاب مکمل باہمی اتفاق رائے سے سعیدالحق صدر بخت اللہ جان حسرت نائب صدر جمیل الرحمن شاہین جنرل سیکرٹری افسرعلی خان فنانس سیکرٹری جبکہ شیر عالم خان جوانئٹ سیکرٹری چھن لیں گئے۔
تفصیلات کے مطابق بائیزی پریس کلب شیرگڑھ کے اہم اجلاس زیر صدارت مسلم خان پریس کلب بلڈنگ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں پریس کلب کے تمام ممبران نے شرکت کی۔اجلاس میں صدر مسلم خان نے گزشتہ سال کی کارروائی کی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔اجلاس میں سال 2026 کیلئے نئے کابینہ کے انتخاب کیلئے لائحہ عمل پر تفصیلی بحث کی گئی۔ارکان اور سابق صدر کے باہمی مشاورت سے اجلاس کے دوران کلب کے چار مستقل ارکان ڈاکٹر شیر بہادر،اجمل خان ،فریاد علی جرنلسٹ اور ڈاکٹر عالمگیر نیازی کی بااختیار کمیٹی بنائی گئ کمیٹی کے ارکان نے آپس میں مشاورت کے بعد سال 2026 کیلئے کابینہ کا انتخاب کیا منتخب کمیٹی نے اپنی آزادانہ فیصلہ سناتے ہوئے سعیدالحق کو صدر بخت اللہ جان حسرت کو نائب صدر جمیل الرحمن شاہین جنرل سیکرٹری افسرعلی خان فنانس سیکرٹری اور شیر عالم خان کو جوائنٹ سیکرٹری چھن لیں۔منتخب کابینہ کی منظوری جاری اجلاس میں کلب کے تمام ارکان نے اتفاق رائے سے دے دی۔بعد میں نو منتخب صدر سعیدالحق نے کلب کے کے تمام ارکان کا شکریہ اداکرتے ہوئے پریس کلب کیلئے مجلس عاملہ کے تین ارکان ولی خان مہمند،فرہادعلی اور مسلم خان کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے بزرگ ممبر ڈاکٹر شیربہادر کو بائیزی کلب شیرگڑھ کاسرپرست اعلیٰ منتخب کیا۔واضح رہے کہ جاری اجلاس میں نو منتخب کابینہ کی انتخاب سے پہلے سابقہ صدر مسلم خان نے سال 2025 کے منتخب کابینہ کو باقاعدہ طور پر تحلیل کرنے کاا علان کیا۔
{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":[],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{"transform":1},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":true,"containsFTESticker":false}