پبی (نما ئندہ مانند ) ڈپٹی کمشنر نوشہرہ عرفان اللہ محسود کی زیر صدارت سٹیرنگ کمیٹی IMU برائے ہیلتھ کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا اجلا میں ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد اکرم شاہ سمیت دیگر افسران نے شر کت کی اجلاس میں سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی، سٹاف حاضری, ضروری ادویات کی فراہمی اور صحت سہولیات سے متعلق مختلف مسائل کا جائزہ لیا گیا ڈی ایم او ہیلتھ نے محکمہ صحت کی کارکردگی، سٹاف کی حاضری, غیر حاضر سٹاف کیخلاف تادیبی کاروائیوں, صحت کی سہولیات سے متعلق مختلف مسائل اور گزشتہ میٹنگ میں کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کے حوالے سے تفصیلات دیں ڈپٹی کمشنر نوشہرہ عرفان اللہ محسود نے اجلاس کے شرکاء کو صوبائی حکومت کی عوامی ایجنڈہ پروگرام کے تحت سرکاری ہسپتالوں میں سٹاف کی حاضری یقینی بنانے, غیر فعال صحت مراکز کو فوری طور پر فعال کرنے،غیر حاضر عملے کی تنخواھیں روکنے سمیت تادیبی کارروائی شروع کرنے کے احکامات دئیے