پشاور(مانند نیوز) میں گزشتہ روز سے جاری بارش کا سلسلہ رک گیا ہے۔ سردی بڑھ گئی اور درجہ حرارت کم سے کم صفر ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج دوپہر کے بعد بارش کا سلسلہ دوبارہ شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں سال بارشیں معمول کے مطابق نہ ہونے کی بڑی وجہ کلائیمیٹ چینج ہے۔

مری و گلیات میں متوقع برف باری، محکمہ ہائی وے پنجاب کا الرٹ جاری

دوسری جانب مستونگ و گردونواح میں رات بھر سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پہاڑوں پر برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

ادھر کرک میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش جاری ہے اور موسم سرد ہو گیا ہے۔

مری و گلیات میں متوقع برف باری پر محکمہ ہائی وے پنجاب نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ نے محکمہ ہائی وے کو مکمل الرٹ رہنے، برف ہٹانے کے لیے مشینری ہمہ وقت فعال رکھنے اور شاہراہوں پر نمک کے بر وقت چھڑکاؤ کو یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے