پشاور (مانند نیوز)جانوروں کی موزی بیماری منہ کھر تیزی سے پھیل رہی ہے۔ روک تھام کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے جا رہے۔ فارمرز پریشان۔ پشاور سمیت خیبر پختونخواہ میں دودھ دہی گوشت کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ۔ محکمہ لائیو سٹاک کے پاس ایک ویکسین تک میسر نہیں۔ حالات کی ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوگی۔ ایسوسییشن کے رابطے پر بتایا گیا کہ ہر چیز پر پابندی لگائی گئی ہے۔ ایسوسییشن نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا، اگر پابندی لگانی ہے تو افسران بالا کی مراعات پر لگائیں۔ غریب فارمرز کو کیوں تباہ کیا جا رہا ہے۔ ایسوسییشن نے بڑے پیمانے پر احتجاج کی دھمکی دی ہے۔ فارمرز اور جانوروں کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوگی۔ محمد آصف خان اعوآن، صوبائی صدر لائیو سٹاک فارمرز ویلفیئر ایسوسییشن خیبر پختونخواہ۔اس سلسلے میں لائیو سٹاک فارمرز ویلفیئر ایسوسییشن کا اعلیٰ سطح اجلاس زیر صدارت صوبائی صدر محمد آصف خان اعوآن کے دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پشاور سے صوبہ خیبر پختونخواہ کے تمام اضلاع سے کثیر تعداد میں فارمرز نے شرکت کی محمد آصف خان اعوآن اور تمام فارمرز نےصوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ پشاور سمیت خیبر پختونخواہ میں منہ کھر ویکسینیشن اور دیگر بیماریوں کی ویکسینیشن کروائی جائے۔ عرصے دراز سے محکمہ لائیو سٹاک کی طرف سے کسی قسم کی کوئی ویکسینیشن نہیں کی گئی۔ اگر ایسوسییشن کے اپیل پر عمل نہ کیا گیا تو صوبائی اسمبلی اور وزیراعلی ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔