دیر لوئر (مانند نیوز)سیکرٹری سوشل ویلفیئر، خصوصی تعلیم و خواتین بااختیاری محکمہ خیبر پختونخوا نذر حسین شاہ، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محکمہ خیبر پختونخوا رفیق خان مومند، ڈپٹی کمشنر دیر لوئر محمد عارف خان اور ضلعی آفیسر سوشل ویلفیئر دیر لوئر محمد زیب کی ہدایات پر تحصیل ادینزئی کے لیے قائم اینٹی پروفیشنل بھکاری کمیٹی کے ارکان بہرآور شاہد اور رحیم اللہ نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ادینزئی شہزاد عباسی کی نگرانی میں چکدرہ بازار میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف آپریشن کیا۔اس دوران پانچ مرد پیشہ ور بھکاریوں کو تحویل میں لیا گیا اور بعد ازاں ذاتی ضمانتی مچلکوں پر رہا کر دیا گیا۔ مذکورہ آپریشن اس معاشرتی برائی کے مکمل خاتمے تک جاری رکھا جائے گا۔