سوات (مانند نیوز)سوات موٹروے پل چوکی ٹول پلازہ کے قریب ایک مسافر فلائنگ کوچ (بکسہ) حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں چار افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 18 افراد زخمی ہوگئے تھے جن میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ملاکنڈ کی میڈیکل ٹیموں کے ہمراہ ڈیزاسٹر ریسپانس ٹیم، ڈیزاسٹر وہیکل اور متعدد ایمبولینسز فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ ورانہ انداز میں کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو بروقت ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے تمام زخمیوں کو ایمبولینسز کے ذریعے ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹخیلہ منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں کی ہدایات پر پانچ شدید زخمیوں کو مزید علاج کے لیے سوات ریفر کردیا گیا۔