اپر دیر (مانند نیوز)ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اپر دیر کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر واڑی نے غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کی۔ اسسٹنٹ کمشنر واڑی انعام اللہ خان مروت کی زیر نگرانی سرکاری اراضی پر قائم غیرقانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا۔کارروائی کے دوران غیرقانونی طور پر تعمیر کردہ کمرہ اور دیگر تعمیرات گرادی گئیں، جبکہ قبضہ مافیا کے خلاف بھی سخت اقدامات کیے گئے۔ انتظامیہ کے مطابق کسی کو بھی سرکاری اراضی پر قبضے یا بغیر اجازت تعمیرات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر واڑی نے واضح کیا کہ غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن آئندہ بھی جاری رہے گا اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے