اسلام آباد (مانندنیوز)بھارتی کرکٹ پریزینٹر ریدھیما پٹھک نے بنگلادیش پریمیئر لیگ سے نکالے جانے کے معاملے پر خاموشی توڑ دی۔

بنگلادیشی کرکٹر مستفیض الرحمان کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے نکالے جانے کے بعد ریدھیما پٹھک کو بی پی ایل سے نکالنے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

اب ریدھیما پٹھک نے بی پی ایل سے نکالے جانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ چند گھنٹوں سے یہ بیانیہ بنایا جارہا ہے کہ مجھے بی پی ایل سے ڈراپ کردیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پیغام
سوشل میڈیا پیغام
سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں ریدھیما پٹھک نے کہا کہ میں نے بی پی ایل سے دستبردار ہونے کا ذاتی فیصلہ کیا، میرے لیے میری قوم پہلے آتی ہے اور میں کرکٹ کو ایک اسائنمنٹ کی اہمیت دیتی ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ میں نے کرکٹ کے کھیل کی ایمانداری، عزت اور جذبے سے خدمت کی ہے اور میں اسی جذبے کے تحت کھیل سے وابستہ رہوں گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے