اسلام آباد (مانند نیوز)قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی عمائمہ سہیل شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

پاکستانی ویمن انٹرنیشنل کرکٹر اور آل راؤنڈر عمائمہ سہیل کی شادی کی تقریب کراچی میں نہایت سادہ مگر پُروقار انداز میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر اہلِ خانہ، قریبی رشتہ داروں اور دوست احباب نے شرکت کی۔

کرکٹر عمائمہ سہیل شادی کے بندھن میں بندھ گئیں
تقریب میں عمائمہ سہیل اور ان کے شریکِ حیات محمد غوث کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا گیا۔

شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہیں، جنہیں شائقین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔

کرکٹر عمائمہ سہیل شادی کے بندھن میں بندھ گئیں
عمائمہ سہیل پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی نمایاں کھلاڑیوں میں شمار ہوتی ہیں اور مختلف بین الاقوامی مقابلوں میں ملک کی نمائندگی کر چکی ہیں۔

ان کی شادی کے پرُ مسرت موقع پر کرکٹ کے حلقوں اور مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے