اسلام آباد (مانند نیوز)بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچز بھارت میں نہ کھیلنے کے معاملے پر آج انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو تفصیلی خط لکھے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بی سی بی خط میں بھارت میں کھیلنے کے حوالے سے تحفظات کی وضاحت دے گا، بی سی بی کی جانب سے بھارت میں سیکیورٹی کی بنیاد پر نہ کھیلنے کے موقف کو دہرایا جائے گا۔
آئی سی سی نے بنگلادیش کی درخواست مسترد کر دی: کرکٹ ویب سائٹ کا دعویٰ
ذرائع کے مطابق بی سی بی حالیہ واقعات اور مثالوں کے ساتھ اپنا کیس پیش کرے گا، بورڈ نے اپنا کیس مضبوط انداز میں پیش کرنے کے لیے قانونی مشاورت بھی مکمل کرلی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بی سی بی اپنی حکومت کی مشاورت کے ساتھ آئی سی سی کو خط لکھ رہا ہے۔
واضح رہے کہ بنگلا دیش بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ نہ کھیلنے کے حتمی فیصلے کا اعلان کرچکا ہے۔