اسلام آباد (مانند نیوز)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ 18ویں ترمیم نے وفاق کو مضبوط کیا، دیکھیے گا 27ویں ترمیم وفاق کو مزید مضبوط کرے گی۔

اسلام آباد میں کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی ایمنسٹی انٹرنیشنل کی 27ویں ترمیم سے متعلق رپورٹ پر بات کی جا رہی ہے، 27ویں ترمیم میں صرف آئینی عدالت قائم کی گئی، اس پر میثاق جمہوریت میں بانی پی ٹی آئی سمیت تمام متفق تھے۔

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں ایسا نہیں ہے کہ تمام صوبوں کی نمائندگی نہیں، ادھر جو کہا جاتا ہے کہ سندھ کے ججز یا پھر پنجاب کے ججز نے وہ کر دیا، وفاقی آئینی عدالت میں ایسا نہیں ہو گا۔ وہاں پر کسی صوبے کے ججز نہیں بلکہ ہر صوبے کی نمائندگی ہے۔

آئینی عدالت کے قیام سے وفاق مضبوط ہوا ہے، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ

وفاقی وزیر نے کہا کہ بار سے ہمیشہ مثبت تنقید کی جاتی ہے، صحافی بھائیوں اور یوٹیوب ویڈیو کرنے والے خیال رکھا کریں کہ آئین کی منشا کیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے