شانگلہ(مانند‌نیوز)عرفان اللہ خان آزادجنرل سیکرٹری پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن، ضلع شانگلہ نے کہا ہے کہ پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع شانگلہ اپنی صوبائی ایسوسی ایشن کے تمام فیصلوں کی غیر مشروط حمایت کرتی ہے اور ہر سطح پر ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ پیرا میڈیکل ملازمین کے جائز مطالبات کو مسلسل نظرانداز کرنا، وعدہ خلافی اور تاخیری حربے برداشت نہیں کیے جائیں گےواضح رہے کہ اگر پیرا میڈیکل اسٹاف کے دیرینہ مسائل فوری طور پر حل نہ کیے گئے تو 15 تاریخ سے پورے صوبے میں منظم، بھرپور اور فیصلہ کن احتجاج کیا جائے گا۔ اس احتجاج کے دوران پیدا ہونے والی کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔پیرا میڈیکل عملہ ہر مشکل وقت میں عوام کی خدمت میں پیش پیش رہا ہے، مگر اب اپنے حقوق کے حصول کے لیے بھرپور جدوجہد ناگزیر ہو چکی ہے۔ حکومت فوری عملی اقدامات کرے، بصورتِ دیگر احتجاج کے دائرہ کار میں مزید توسیع کی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے