( مانند نیوز)الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز اجلاس کی مکمل حمایت کرتے ہیں سینکڑوں اہلکار بغیر ترقی کے ریٹائر ہو چکے ہیں حکومت کو فوری توجہ دینی چاھئیے
پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن دیر بالا کے جنرل سیکرٹری کریم خان نے کہا کہ پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز خیبرپختونخواہ کے مرکزی اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی دیر بالا پیرامیڈیکل ملازمین مکمل حمایت کرتے ہیں دیر بالا کے جنرل سیکرٹری کریم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ الائیڈ ہیلتھ کو طویل عرصے سے پروموشن میں تاخیر گریڈ 17 میں پروموٹ ہونے والے اہل افسران کے ایڈجسٹمنٹ آڈر کے اجراء میں رکاوٹوں اور گریڈ 12 اور 14 کی ترقیوں کے التواء جیسے مسائل کا سامنا ہے انھوں نے ڈایگناسٹک شئیرز ختم کرنے کے نوٹیفکیشن کو مسترد کرتے ہوئے پیرامیڈیکل کا شئیر 10 فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد کرنے ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ میں ڈائریکٹر اور ایڈیشنل ڈائریکٹر پیرامیڈیکس تعینات کرنے جبکہ p h s a اور kmu میں انٹرویو ایڈمیشن پراسیس میں پیرامیڈیکس نمایندگی یقینی بنانے جائیے گریڈ 17 اور 18 کی سینیارٹی لسٹیں فوری جاری کرنے m t i میں کام کرنیوالے پیرامیڈیکس کو ون ٹائم پروموشن کا دی ہیلتھ سٹاف کو عدالتی فیصلے کے مطابق گریڈ 12 دیتے اور سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کی پالیسی واپسی لینے جیسے مطالبات دہرائیے