شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ کے علاقہ میرہ بشام میں کرکٹ میچ کے دوران معمولی جھگڑا جان لیوا بن گیا،نوجوان کھلاڑی ناصرعلی شاہ کھیلوں میں اپنی جان کی بازی ہار گیا۔شانگلہ کے علاقے میرہ میں کرکٹ میچ کے دوران ہونے والا معمولی سا جھگڑا ایک دلخراش سانحے میں تبدیل ہو گیا۔ جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مقامی سطح پر جاری کرکٹ میچ کے دوران دو کھلاڑیوں کے درمیان تلخ کلامی شروع ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے ہاتھا پائی میں بدل گئی۔عینی شاہدین کے مطابق جھگڑے کے دوران نوجوان ناصر علی شاہ اورٹیم کے دیگرکلاڑیوں کا رننگ ٹیم کے سامنے جشن منارہے تھے کہ ایف آئی ارمیں نامزدطفیل علی نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک زخمی کھلاڑی کو فوری طور پر اس کے ساتھیوں اور دیگر کھلاڑیوں نے ابتدائی طبی امداد کیلئے میرہ کے نزدیک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹگرام منتقل کیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس دندئی موقع پر پہنچ گئی جبکہ جاں بحق نوجوان کے رشتہ دار اور علاقے کے افراد بڑی تعداد میں ہسپتال پہنچ گئے۔نوجوان کی اچانک موت پر علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہو گئی اور ہر آنکھ اشکبار نظر آئی۔ مقامی پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ (ایف آئی آر) درج کر لیا گیا ہے اور تمام پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہیں کہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ عینی شاہدین کے بیانات بھی قلمبند کیے جا رہے ہیں۔ایف آئی ارمیں نامزدملزم طفیل علی تاحال گرفتارنہ ہوسکاجسکی گرفتاری کیلئے پولیس کی جانب سے کاروائی جاری ہیں۔ دوسری جانب مقامی افراد نے کھیلوں کے میدانوں اسلحے کے استعمال، تشدد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہیں کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ مستقبل میں کسی اور خاندان کو اس طرح کے ناقابل تلافی نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے