(مانند نیوز)گورنر سیکرٹریٹ پشاور کیجانب سے خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن میں ممبران تعیناتی کے معاملہ پر ہصوبائی حکومت کو مراسلہ لکھ دیا گیا. خط میں خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن میں ممبران تعیناتی سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کے فیصلہ کا حوالہ دیا گیا ہے. گورنر سیکرٹریٹ کی جانب سے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن ممبران تعیناتی سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کے فیصلہ پر فوری عملدرآمد یقینی بنائے، پشاور ہائیکورٹ فیصلہ کی روشنی میں خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن ممبران تقرری کیلئے پینل پرمشتمل سفارشات گورنر خیبرپختونخوا کو ارسال کی جائیں، مراسلہ میں واضح کیا گیا ہے کہ آئین و قانون اور عدالتی فیصلےکے مطابق گورنر خیبر پختونخوا ہی خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کے ممبران تقرری سفارشات منظوری کی مجاز اٹھارٹی ہیں