اسلام آباد (مانند نیوز)امریکا میں لاکھوں ڈالرز کی لابنگ کے باوجود بھارت کو سفارتی محاذ پر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
امریکی تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے امریکی لابنگ فرم کو 4 لاکھ 50 ہزار ڈالرز دیے، بھارت نے اپنی سفارتی ساکھ کو بحال کرنے کی کوشش کی۔
یہ بھی پڑھیے
بھارت میں امریکی سفارتخانے نے طلبہ کو خبردار کر دیا
امریکا بھارت تعلقات سرد ومنجمد مرحلے میں داخل ہوگئے، امریکی رکن کانگریس
رپورٹ میں کہا گیا کہ آپریشن سندور میں بھارت نے لابنگ کے ذریعے ٹرمپ انتظامیہ سے رابطے شروع کیے، بھارتی وفد نے امریکی انتظامیہ سے ملاقاتوں کے لیے لابنگ فرم کی مدد لی۔
امریکی تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت نے دو لانگ فرمز کو بالترتیب 1.8 ملین ڈالر اور 75 ہزار ڈالرز سہ ماہی پر ہائر کیا۔