اسلام آباد (مانند نیوز)عمان کے وزیر خارجہ بدر ابوسعیدی نے تہران کا دورہ کر کے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور وزیر خارجہ سمیت اہم عہدیداروں سے ملاقات کی۔

صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا، مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا اسرائیلی وزیراعظم کو فون، ایران اور خطے کی صورتحال پر گفتگو

اس موقع پر ابوسعیدی کا کہنا تھا کہ خطے میں امن اور استحکام کے لیے ایران کے ساتھ مثبت روابط قائم رکھیں گے۔

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ عمان نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمانی وزیر خارجہ کے دورے کے دوران علاقائی امن اور دو طرفہ تعلقات سے متعلق اہم تبادلہ خیال ہوا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے