لاہور: (مانند نیوز) پنجاب ریگولیشن آف کائٹ فلائنگ ایکٹ 2026 کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔درخواست میں وفاقی حکومت، چیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب ریگولیشن آف کائٹ فلائنگ ایکٹ 2026 آئین کے برعکس بنایا گیا ہے، ریاست شہریوں کے تحفظ کی ضمانت دیتی ہے، ریاست شہریوں کو آزادانہ زندگی جینے کے حقوق دیتی ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ حکومت نے پتنگ بازی پر سخت سزا اور پابندی عائد کی تھی، حکومت کی جانب سے پتنگ بازی کی اجازت خطرناک اقدام ہے۔دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت درخواست کے فیصلے تک ڈپٹی کمشنر کو پتنگ بازی کی اجازت کے نوٹیفکیشن کو معطل کرنے کا حکم دے اور ایکٹ کو کالعدم قرار دیا جائے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے