شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ میں کچہ لنک روڈز موت کے کنویں بننے لگے۔ شانگلہ کے تحصیل الپوری کے دور افتادہ پہاڑی علاقے بیلے بابا پاگوڑی میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا،جہاں ایک جیپ تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر لنک سڑک سے پھسلتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری۔ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ جیپ مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔حادثے کے نتیجے میں جیپ میں سوار ایک شخص زاہدگل موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ چھ افراد شدید زخمی ہو گئے۔ مقامی افراد کے مطابق حادثہ اچانک پیش آیا جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ مدد کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی کنٹرول روم سے ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ روانہ کر دی گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے انتہائی دشوار گزار راستوں اور مشکل حالات کے باوجود بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو کھائی سے نکالا اور موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ بعد ازاں تمام زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال الپوری منتقل کر دیا گیا، جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہیں۔جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ اور پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔دوسراواقعہ تحصیل کانا کے علاقے ماصل داموڑی میں پیش آیا جہاں ایک جیپ لنک روڈپر ڈرائیورسے بے قابوہوکرگہری کھائی میں جاگری جس سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا مگرسواریاں محفوظ رہی۔مقامی شہریوں اور سماجی حلقوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہیں کہ تحصیل الپوری سمیت ضلع شانگلہ کے مختلف علاقوں میں کچے لنک روڈز اور خستہ حال سڑکیں اب جان لیوا ثابت ہو رہی ہیں۔ کیونکہ یہ روڈزبغیرکسی انجینئرنگ اصولوں کے بنی ہیں۔ لنک روڈز پر حفاظتی دیواروں، سائن بورڈز اورسپیڈ کنٹرول کے مؤثر انتظامات نہ ہونے کے باعث ایسے حادثات معمول بن چکے ہیں، جن میں آئے روز قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہیں۔علاقہ مکینوں نے حکومت اور متعلقہ محکموں سے مطالبہ کیا ہیں کہ فوری طور پر لنک روڈز کی پختگی، سڑکوں کی مرمت، حفاظتی دیواروں کی تعمیر اور ٹریفک کنٹرول کے عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے المناک واقعات کا تدارک ممکن ہو سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے