اسلام آباد(مانند نیوز)ایرانی حکومت نے کہا ہے کہ ایران میں پُرتشدد مظاہروں میں اموات کی تعداد 65 ہوگئی ہے، جن میں 15 سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی حکومت نے ملک میں ہنگاموں کے حوالے سے جاری ہونے والے بیان میں کہا ہے کہ اب تک ڈھائی ہزار افراد گرفتار کیے جاچکے ہیں، جن میں سے تہران کے قریب سے 100 مسلح فسادی بھی شامل ہیں۔

ایرانی حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پُرامن احتجاج پر کوئی پابندی نہیں لیکن فسادیوں سے سختی سے نمٹیں گے اور املاک تباہ کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔

امریکا ایرانی مظاہرین کی مدد کے لیے تیار ہے، ٹرمپ

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ ایرانی فوج کا ہر سازش کا مقابلہ کرنے کا عزم ہے اور ملکی دفاع ریڈ لائن ہے۔

ایرانی فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دشمن کی نقل وحرکت پر نظر ہے اور امریکا، اسرائیل نے فسادات کی سازش کی ہے، ہم اپنے قومی مفادات کا تحفظ کریں گے۔

دوسری جانب ملک بھر انٹرنیٹ سروس تیسرے روز بھی بند ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے