اسلام آباد (مانند نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے الزام عائد کیا ہے کہ حیدر آباد سے کراچی واپسی پر ان کے راستے میں جگہ جگہ رکاوٹیں ڈالی گئیں۔

حیدرآباد سے کراچی پہنچ کر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حیدرآباد سے کراچی واپسی پر ہمارا راستہ روکا گیا۔

سندھ پر زرداری کا قبضہ ہے، پی پی نے 26 ویں ترمیم کرکے آئین کا ڈھانچہ ہلا دیا، وزیراعلیٰ KP

ان کا کہنا تھا کہ حیدرآباد سے کراچی واپسی پر ہمیں جان بوجھ کر ویران راستوں میں دھکیلا گیا۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ مجبوراً ہمیں ویران راستوں سے ہو کر کراچی پہنچنا پڑا۔

وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ میں کراچی پہنچ گیا ہوں، جلسہ تو ہو گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے