کراچی (مانند نیوز )کراچی میں 3 دن کے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی مزار قائد پر حاضری نہ دے سکے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا تیسرے دن باغ جناح میں جلسے رکھنے کے باوجود بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری کےلیے نہ پہنچ سکے۔

وہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے رہے اور رات گئے نمائش چورنگی پہنچے اور مختصر خطاب کے بعد وہاں سے روانہ ہوگئے جبکہ آج انہوں نے مزار قائد پر حاضری دینا تھا۔

کراچی: سہیل آفریدی نمائش چورنگی پر مختصر خطاب کے بعد روانہ ہوگئے

مزار قائد پر حاضری کا وقت ختم ہوگیا اور 6 بجتے ہی قومی پرچم سرنگوں کرکے مزار قائد کے دروازے بند کر دیے گئے۔

جلسہ سے پہلے انہوں نے کیماڑی اور بلدیہ سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے