اسلام آباد (مانند نیوز)ایران میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران گرفتار ایک نوجوان کو پھانسی دیے جانے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق 26 سالہ عرفان سلطانی کو بدھ کے روز پھانسی دی جا سکتی ہے۔

ایران ہیومن رائٹس اور نیشنل یونین فار ڈیموکریسی اِن ایران کے مطابق عرفان سلطانی کو گزشتہ ہفتے شہر کرج میں مظاہروں کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

امریکا نے اپنے تمام شہریوں سے ایران چھوڑنے کی ہدایت کر دی

تنظیموں کا کہنا ہے کہ اہلِ خانہ کو بتایا گیا ہے کہ انہیں سزائے موت سنائی جا چکی ہے جو ممکنہ طور پر 14 جنوری کو نافذ کی جائے گی۔

بین الاقوامی میڈیا ’فاکس نیوز‘ کا کہنا ہے کہ عرفان سلطانی پر ایران میں قابلِ سزائے موت الزام ’خدا کے خلاف جنگ‘ عائد کیا گیا ہے۔

نیشنل یونین فار ڈیموکریسی کے مطابق انہیں وکیل تک رسائی بھی نہیں دی گئی اور ان کا واحد جرم آزادی کا مطالبہ کرنا تھا۔

انسانی حقوق کے گروپس کے مطابق ایران میں خراب معاشی صورتحال کے خلاف شروع ہونے والے مظاہروں کے دوران اب تک 10 ہزار سے زائد افراد گرفتار اور 500 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

امریکا ملٹری آپشن کی کوشش کرتا ہے تو ہم تیار ہیں: عباس عراقچی

حکومتی سطح پر اطلاعات کی تصدیق مشکل ہے کیونکہ ملک میں مواصلاتی پابندیاں عائد ہیں۔

ادھر امریکا نے ایران میں مظاہرین کے خلاف تشدد پر سخت ردِعمل کا عندیہ دیا ہے، وائٹ ہاؤس کے مطابق تمام آپشنز زیرِ غور ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے