ایبٹ آباد (مانند نیوز)ایبٹ آباد میں ڈاکٹر وردہ قتل کیس میں ایف آئی اے کا پولیس کو بھیجا گیا جواب سامنے آگیا۔ کیس کے ملزمان کا ایف آئی اے میں کوئی مالی یا سائبر کرائم ریکارڈ نہیں ملا۔

ایف آئی اے کے مطابق ڈاکٹر وردہ قتل کیس کے ملزمان کا منی لانڈرنگ یا مالی جرائم کا کوئی ریکارڈ نہیں، ملزمان کے خلاف کوئی ایف آئی آر یا انکوائری بھی زیرِ التوا نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیے
ڈاکٹر وردہ قتل کیس، مرکزی ملزم پولیس مقابلے میں ساتھی کے ہاتھوں ہلاک
ڈاکٹر وردہ قتل کیس کا مفرور ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا
ایبٹ آباد میں لیڈی ڈاکٹر کو کس طرح قتل کیا گیا، اہم انکشافات سامنے آگئے
ایف آئی اے کی جانب سے بتایا گیا کہ ملزمان سے متعلق کوئی خفیہ یا انٹیلی جنس معلومات دستیاب نہیں۔ سفری ریکارڈ، واچ یا اسٹاپ لسٹ کے لیے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر سے رجوع کیا جائے۔

واضح رہے کہ ڈی پی او ایبٹ آباد نے ڈاکٹر وردہ قتل کیس میں ایف آئی اے کو خط لکھا تھا۔ پولیس نے نامزد ملزمان عبدالوحید، ندیم اور ردا جدون کی مالی تفصیلات طلب کی تھیں۔

پولیس نے ممکنہ مشکوک مالی لین دین، سفری تفصیلات اور واچ لسٹ اسٹیٹس مانگا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے