وانا (مانند نیوز) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس جنوبی وزیرستان لوئر کی جانب سے ڈاکٹر فہیم وزیر کو این اسٹاپ آفیسر جنوبی وزیرستان لوئر کی حیثیت سے تعیناتی پر دلی خوش آمدید کہا گیا ہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جنوبی وزیرستان لوئر ڈاکٹر عدنان نے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ تمام متعلقہ محکمے باہمی تعاون سے معمول کے حفاظتی ٹیکہ جات، پولیو کے مکمل خاتمے، اے ایف پی سرویلنس اور آؤٹ ریچ سروسز کو مزید مؤثر اور فعال بنائیں گے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عدنان کے مطابق اس مشترکہ کوشش کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ جنوبی وزیرستان لوئر کا کوئی بھی بچہ حفاظتی ٹیکہ جات سے محروم نہ رہے اور ہر بچے تک صحت کی بنیادی سہولیات بروقت پہنچ سکیں۔ حکام نے امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر فہیم وزیر کی قیادت میں ویکسینیشن پروگرام میں بہتری آئے گی اور عوامی صحت کے اہداف کے حصول میں نمایاں پیش رفت ہوگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے