اسلام آباد (مانند نیوز)پاکستان اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔

مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کی تقریب وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکت کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف سے ورلڈ لبرٹی فنانشل امریکا کے وفد کی ملاقات کی، ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر خزانہ، چیئرمین پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی اور دیگر اعلیٰ حکام شریک تھے۔

وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف سے ورلڈ لبرٹی فنانشل امریکا کے وفد نے ملاقات کی، وفد کی قیادت سی ای او زکری وِٹکوف نے کی۔

وزیراعظم کی امارات کے امیر ترین بزنس گروپ سے ملاقات

وزیر اعظم شہباز شریف نے وفد کو ڈیجیٹل پاکستان کے وژن سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی، شفافیت اور عوامی رسائی حکومت کی ترجیح ہے۔

ڈیجیٹل ادائیگیاں اور مالیاتی جدت ڈیجیٹل معیشت کا اہم حصہ ہیں، پاکستان کی ڈیجیٹل مالیاتی منڈیوں میں بڑھتی عالمی دلچسپی خوش آئند ہے، پاکستان عالمی ڈیجیٹل فنانس کا حصہ بن رہا ہے۔

سی ای او ورلڈ لبرٹی فنانشل نے پاکستان میں محفوظ اور شفاف ڈیجیٹل ادائیگی نظام میں تعاون میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

ورلڈ لبرٹی فنانشل کے سی ای او نے پاکستان کو عالمی ڈیجیٹل فنانس میں مضبوط امیدوار قرار دیا۔

اعلامیے کے مطابق حکومت پاکستان، ایس سی فنانشل ٹیکنالوجیز ایل ایل سی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ مفاہمتی یادداشت پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے دستخط کیے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے