اسلام آباد (مانند نیوز)پاکستان میں ادویات اور طبی آلات کی برآمدات میں اضافہ ریکاڈ کیا گیا ہے۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ادویات اور میڈیکل آلات کی برآمدات میں 34 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ڈریپ اعلامیے کے مطابق برآمدات میں اضافہ منظوری، رجسٹریشن کے عمل میں متعارف کرائی گئی اصلاحات اور نظام میں بڑھتی شفافیت کا نتیجہ ہے۔

ڈریپ سے ادویات کی قیمتوں کے تعین کا اختیار واپس لینے کا فیصلہ

ڈریپ کا کہنا ہے کہ ریگولیٹری امور کا تقریباً 70 فیصد ڈیجیٹل کیا گیا ہے، مارچ 2026 تک 100فیصد ڈیجیٹلائزیشن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

ڈریپ کے مطابق برآمدات کے فروغ کے لیے سرٹیفکیشن کے اجراء کے دورانیہ میں نمایاں کمی کی گئی ہے، ادویات کی برآمدی رجسٹریشن کا دورانیہ 60 دن سے کم ہوکر 10 دن رہ گیا ہے۔

ڈریپ کے مطابق ڈریپ FSC اور CoPP جیسے سرٹیفکیٹس 30 دن کے بجائے 5 دن میں جاری کررہا ہے، علاوہ ازیں میڈیکل ڈیوائسز کی رجسٹریشن کا دورانیہ بھی کم ہوکر تقریباً 20 دن رہ گیا ہے۔

ڈریپ نے کہا ہے کہ ون ونڈو سہولت اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے ذریعے پاکستان کو دواسازی میں خود کفیل بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔

ڈریپ کے مطابق نئی تھراپیز، کینسر کے علاج سے متعلق مصنوعات کے لیے تیز رفتار منظوری کا نظام بھی متعارف کرایا گیا ہے اس کا دورانیہ 3 ماہ رہ گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ادویات کا معیار یقینی بنانے کے لیے قومی سطح پر کوالٹی کنٹرول لیبارٹری نیٹ ورک قائم کیا گیا ہے، قومی ویکسین پالیسی کا مسودہ تیار کیا جاچکا ہے۔

ڈریپ اعلامیے کے مطابق ڈریپ رجسٹریشن اور منظوری کے نظام میں شفافیت بڑھانے اور بہتری کے لیے اصلاحات لانے کے لیے پُرعزم ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے