اسلام آباد (مانند نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نےعدالتی حکم کے باوجود سابق وفاقی وزیر فوادچودھری کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نہ نکالنے پرتوہین عدالت کی درخواست پر وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کر لی۔
جسٹس انعام امین منہاس نے فواد چودھری کی درخواست پر سماعت کی جبکہ درخواست گزار کی جانب سے فیصل فرید چودھری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔فیصل فرید چودھری ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالت پہلے ہی فواد چودھری کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کا حکم دے چکی ہے تاہم عدالتی احکامات کے باوجود تاحال ان کا نام فہرست میں شامل ہے، جو عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے۔درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر متعلقہ حکام کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کی جائے۔عدالت نے وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ، ڈی جی امیگریشن اور ڈائریکٹر امیگریشن کو نوٹس بھی جاری کر دیے ہیں، عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے