شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ کے کان کن مزدور بے روزگاری کی وجہ سے موت کے کنویں /کوئلہ کے کانوں میں اترنے پر مجبورہیں،چراٹ زہریلی گیس کے تباہ کن حادثے میں پانچ محنت کش اور ایک مائن سردار سمیت 6افرادشدیدزخمی ہوگئے۔ایک دن قبل منگل کو شانگلہ کا نوجوان مزدور جاں بحق ہواتھا۔ کوئلہ کانکنی انسانی المیے کی شکل اختیار کر گئی۔ خان پرویز کول لیز شاکوٹ نمبر 2 ناگمان مائن نمبر 1 میں ایک ہولناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب کان کے اندر اچانک زہریلی گیس بھر گئی۔ حادثے کے نتیجے میں پانچ کان کن محنت کش اور ایک مائن سردار شدید زخمی ہو گئے۔ واقعے کے فوراً بعد کان میں کام کرنے والے دیگر مزدوروں نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر زخمیوں کو باہر نکالا۔ زخمیوں کو فوری طور پر لیبریونین کول مائنز چراٹ کی نگرانی میں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، بعد ازاں تشویشناک حالت کے پیش نظر انہیں برن سینٹر حیات آباد پشاور منتقل کیا گیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہیں۔حادثے میں زخمی ہونے والوں میں حاکم خان ولد وکیل خان،آیاز خان ولد وکیل خان،غنی رحمان ولد امیر واحد،شاؤزیر ولد سید جان،اور عبدالباعث ولد عبدالمجید ساکنان کانشال اولندر تحصیل الپوری ضلع شانگلہ شامل ہیں۔جبکہ مائن سردار وزیر باچا ولد عبدالاحد ساکن پیر آباد میاں کلے کھیت تحصیل الپوری ضلع شانگلہ بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔مقامی ذرائع کے مطابق کان میں گیس کے اخراج کا کوئی بروقت الارم سسٹم موجود نہیں تھاجبکہ حفاظتی آلات، آکسیجن ماسک اور گیس ڈیٹیکٹر جیسی بنیادی سہولیات بھی مزدوروں کو فراہم نہیں کی گئیں۔ یہی غفلت آئے روز قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بن رہی ہیں۔ کوئلہ کانوں میں یہ حادثات اب معمول بن چکے ہیں جہاں آئے روزشانگلہ سے تعلق رکھنے والے مزدورجان کی بازی ہارجاتے ہیں۔ گزشتہ روز بھی ایک حادثہ پیش آیا جب منگل کے روز شانگلہ سے تعلق رکھنے والا ایک اور نوجوان مزدور زہریلی گیس کے باعث جان کی بازی ہار گیا تھا۔سماجی کارکنوں اور مزدور رہنماؤں کا کہنا ہیں کہ کوئلہ کانکنی شانگلہ کے عوام کے لیے روزگار کے بجائے موت اور معذوری کی علامت بن چکی ہیں۔ ایک غیر سرکاری اور ریئر سوشل سروے کے مطابق شانگلہ کے 11 ہزار سے زائد افراد مختلف کان حادثات کے بعد مستقل طور پر معذور ہو چکے ہیں، جن کے لیے نہ بحالی کا کوئی مؤثر نظام موجود ہیں اور نہ ہی حکومتی سرپرستی۔اعداد و شمار کے مطابق شانگلہ کی 65 فیصد سے زائد آبادی کا روزگار براہ راست یا بالواسطہ کوئلہ کانکنی سے وابستہ ہیں۔ غربت، بے روزگاری اور متبادل ذرائع معاش نہ ہونے کے باعث نوجوان اپنی جانیں ہتھیلی پر رکھ کر کانوں میں اترنے پر مجبور ہیں۔افسوسناک امر یہ ہیں کہ حکومت کی جانب سے کوئلہ کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کے لیے کوئی باقاعدہ رجسٹریشن نظام موجود نہیں،ای او بی آئی، پینشن یا انشورنس کی سہولت دستیاب نہیں،نہ ہی صحت، تعلیم اور بحالی کے لیے کوئی مستقل پالیسی بنائی گئی ہیں۔حادثات کے بعد وقتی امداد یا وعدوں کے سوا عملی اقدامات نظر نہیں آتے، جس کے باعث متاثرہ خاندان شدید مشکلات کا شکار ہو جاتے ہیں۔علاقائی عوام، مزدور تنظیموں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے مطالبہ کیا ہیں کہ کوئلہ کانوں میں حفاظتی قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے،ہر مزدور کی باقاعدہ رجسٹریشن اور انشورنس کو لازمی قرار دیا جائے،کان حادثات میں زخمی اور معذور ہونے والوں کے لیے بحالی اور روزگار کے متبادل منصوبے شروع کیے جائیں،اور جان سے جانے والے مزدوروں کے لواحقین کو مستقل مالی امداد اور پینشن فراہم کی جائے بصورت دیگر خدشہ ہے کہ شانگلہ کے نوجوان اسی طرح روزانہ کوئلہ کانوں میں اترتے ہوئے یا تو جان سے جائیں گے یا زندگی بھر کی معذوری کا شکار ہو جائیں گے۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے