اسلام آباد (مانند نیوز)دنیا بھر میں ’ریئل پوپائے‘ کے نام سے شہرت رکھنے والے برازیل کے وائرل باڈی بلڈر آریلینڈو ڈی سوزا 55 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ اپنے غیر معمولی طور پر بڑے بازوؤں (بائیسیپس) کی وجہ سے وائرل ہوئے تھے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق آریلینڈو ڈی سوزا برازیل کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں گردوں کی شدید خرابی کے باعث ان کا انتقال ہوا۔

گزشتہ سال دسمبر کے آغاز میں آریلینڈو ڈی سوزا کا ایک گردہ فیل ہوا جبکہ ماہ کے آخری ہفتے میں دوسرے گردے نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔

پاکستانی باڈی بلڈر عبدالمجید مسٹر یونیورس بن گئے

اسپتال انتظامیہ کا بتانا ہے کہ آریلینڈو ڈی سوزا کے پھیپھڑوں میں پانی بھرنے اور دل کے دورے کے بعد وہ ڈائیلاسس سے قبل ہی دم توڑ گئے۔ اِن کی موت کی وجہ متعدد اعضا کی ناکامی بنی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آریلینڈو ڈی سوزا نے کم عمری میں ہی ورزش کا آغاز کر دیا تھا اور انہوں نے برازیل کے ٹی وی شوز کے ذریعے شہرت حاصل کی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آریلینڈو ڈی سوزا نے اپنے بازوؤں کو غیر معمولی حد تک بڑا کرنے کے لیے خطرناک انجیکشنز کا بھی استعمال کیا جن سے متعلق ڈاکٹروں نے اِنہیں بارہا خبردار کیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے