کوئٹہ (مانند نیوز)کوئٹہ کے پرنس روڈ پر نجی پلازا میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے، آگ سے درجنوں دکانیں جل گئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کی 6 اور پی ڈی ایم اے کی 4 گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔

گل پلازا آتشزدگی، متاثرین کا ریسکیو آپریشن تیز کرنے کا مطالبہ

پی ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بال کا استعمال کیا گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ پلازا میں کمپیوٹر، موبائل اور گارمنٹس سمیت مختلف نوعیت کی دکانیں ہیں۔

چیف فائر آفیسر کا کہنا ہے کہ آگ نے پلازے کے قریب بجلی کے ٹرانسفارمر اور تاروں کو بھی لپیٹ میں لیا تھا جس کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکل پیش آئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے