شیرگڑھ (مانند نیوز) مہمند لویہ جرگہ ضلع مردان کے صدر ناظم جمال شاہ نے فقیر شاہ بانڈہ شیرگڑھ میں مہمند لوئہ جرگہ کی تعارفی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہمند قوم کو ایک پلیٹ فارم پر متحد اور متفق کرنا مہمند لویہ جرگہ کی ترجیحات میں شامل ہے اپنی شناخت کو اپنے بچوں کو اپنی اصلی روح کے مطابق منتقل کرنا ہمارے عزائم میں شامل ہے ہم کسی دوسری قوم اور قبیلہ کے مخالف نہیں بلکہ جرگہ کے پلیٹ فارم سے ہر مظلوم کی حمایت کو یقینی بنائیں گے حاجی ثابت خان کی صدارت میں منعقدہ اس تعارفی نشست سے جرگہ کے ضلعی جنرل سیکرٹری لیاقت علی خان تحصیل تخت بھائی کے صدر خالد خان ڈاکٹر سربلند نواب خان عبد اللہ شاہ تحصیل تخت بھائی کے جنرل سیکرٹری فرھاد علی جرنلسٹ شاہ خالد خان مہمند اور میزبان رحیم شاہ نے بھی خطاب کیا میزبان رحیم شاہ نے نشست میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا نشست میں جرگہ کے ضلعی اور تحصیل قائدین سمیت مہمند قبیلہ کے عمائدین اور نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ضلعی صدر نے مزید کہا کہ ہمارا جرگہ کسی دوسرے قبیلہ اور قوم کے خلاف نہیں یہ جرگہ مکمل طور پر غیر سیاسی ہے ہمارے دیگر اہم مقاصد کے ساتھ ساتھ حب الوطنی بھی ہماری ترجیحات کا حصہ ہے انہوں نے کہا کہ ہم اس پاک سر زمین پر آباد ہر مکتبہ فکر کے لوگوں میں محبتیں باٹنے کا پیغام لے کر گھر گھر جائیں گے اور دکھ کے شکار بے سہارا لوگوں کا سہارا بن ان کو سہارا گرہن کریں گے ہمارا جرگہ ہر مظلوم کو ہر قسم ظلم سے نجات دلائے گا اور نفرتیں اس پاک سر زمین میں سے جڑ سے اکھاڑ پھینک دے گا ہم اپنے بچوں اپنی اصلی شناخت کو منتقل کریں گے یہ ہمارے جرگہ کے دیگر اہم مقاصد میں چند ایک ہیں ۔