پبی (نما ئندہ مانند ) ریجنل ڈائریکٹر آپریشن (سینٹر) عمران خان یوسفزئی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ آفس ریسکیو 1122 نوشہرہ (خٹ کلی) کا تفصیلی دورہ کیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ملک اشفاق حسین نے ان کی نوشہرہ آمد پر پرتپاک استقبال کیا، جبکہ ریسکیو 1122 نوشہرہ کے چاک و چوبند دستے نے مہمانِ خصوصی کو اعزازی سلامی پیش کی دورے کے دوران ریجنل ڈائریکٹر آپریشن (سینٹر) عمران خان یوسفزئی نے ریسکیو 1122 نوشہرہ کے آپریشنل سٹاف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ریسکیو اہلکاروں نے روڈ ٹریفک حادثات کی صورت میں فوری طبی امداد کی فراہمی، نظم و ضبط کی ڈرل، بلندی سے بچاؤ (ہائیٹ ریسکیو) سمیت مختلف ریسکیو مہارتوں کا عملی مظاہرہ پیش کیامزید برآں ریجنل ڈائریکٹر آپریشن (سینٹر) کی جانب سے سال 2025 کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریسکیو اہلکاروں میں اعزازی سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات بھی تقسیم کیے گئے ریسکیو 1122 نوشہرہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے عمران خان یوسفزئی نے کہا کہ ریسکیو اہلکار شب و روز عوام الناس کی خدمت کے لیے ہمہ وقت الرٹ رہتے ہیں۔ یہ وہ بہادر شیر جوان ہیں جو کسی بھی ایمرجنسی کے دوران اپنی جان خطرے میں ڈال کر شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بناتے ہیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ملک اشفاق حسین نے ریجنل ڈائریکٹر آپریشن (سینٹر) کو ضلع نوشہرہ میں جاری ایمرجنسی سرگرمیوں، آپریشنل تیاریوں اور ریسکیو کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، جس پر عمران خان یوسفزئی نے ریسکیو 1122 نوشہرہ کی مجموعی کارکردگی پر بھرپور اطمینان کا اظہار کیا