ملاکنڈ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ، محمد فیاض خان شیرپاؤ کی خصوصی ہدایات پر فوڈ اتھارٹی ملاکنڈ کی انسپکشن ٹیم نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے پاپس اور پاپڑ بنانے والی فیکٹریوں کا معائنہ کیا۔معائنے کے دوران اماندرہ، ملنگ آباد میں قائم ایک فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا، جہاں پاپڑ کی تیاری میں غیر معیاری اشیاء کا استعمال اور حفظانِ صحت کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزیاں پائی گئیں۔ فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر متعلقہ فیکٹری پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا، جبکہ موقع پر موجود غیر معیاری خام مال ضبط کر کے فیکٹری کو سیل کر دیا گیا۔اسکے علاوہ، درگئی بازار میں بھی خوراک سے وابستہ مختلف دکانوں کا معائنہ کیا گیا تاکہ اشیائے خوردونوش کے معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔