شانگلہ(مانند نیوز)یونیورسٹی آف ہری پور کی طالبہ ماہ نور نے ایم فل مائیکرو بایالوجی کے تحقیقی مقالے کا شاندار اور کامیاب دفاع کر لیا۔یونیورسٹی آف ہری پور کے شعبہ مائیکرو بایالوجی کی باصلاحیت اور محنتی طالبہ ماہ نور نے اپنے ایم فل مائیکرو بایالوجی کے تحقیقی مقالے کا نہایت اعتماد، علمی پختگی اور پیشہ ورانہ انداز میں کامیابی سے دفاع کر لیا۔ مقالے کے دفاع کی تقریب یونیورسٹی آف ہری پور کے مقررہ ہال میں منعقد ہوئی،جہاں شعبے کے سینئر اساتذہ، سپروائزرز، ریسرچ کمیٹی کے اراکین، فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔ذرائع کے مطابق ماہ نور کا تحقیقی مقالہ جدید سائنسی تقاضوں، تحقیقی اصولوں اور مائیکرو بایالوجی کے عصری چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا تھا۔ تحقیق میں نہ صرف متعلقہ موضوع پر مفصل لٹریچر ریویو پیش کیا گیا بلکہ جدید لیبارٹری تکنیکوں، ڈیٹا اینالیسس اور سائنسی طریقہ کار کو بھی کامیابی کے ساتھ بروئے کار لایا گیا۔ مقالے میں پیش کیے گئے نتائج کو کمیٹی نے سائنسی اعتبار سے مستند، جامع اور قابل قدر قرار دیا۔مقالے کے دفاع کے دوران ماہ نور نے اپنی تحقیق کے مقاصد، طریقہ کار، نتائج اور ان کے عملی و سائنسی اثرات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انھوں نے پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعے تحقیق کے ہر مرحلے کو واضح انداز میں پیش کیاجس سے ان کی تیاری، محنت اور موضوع پر گرفت واضح طور پر نظر آئی۔ دفاع کے دوران کمیٹی کے اراکین کی جانب سے کیے گئے تکنیکی، تحقیقی اور تنقیدی سوالات کے ماہ نور نے مدلل، اعتماد سے بھرپور اور تسلی بخش جوابات دیے جس پر کمیٹی نے ان کی ذہانت اور تحقیقی صلاحیتوں کی بھرپور تعریف کی۔ریسرچ ڈیفنس کمیٹی نے متفقہ طور پر ماہ نور کے مقالے کو کامیاب قرار دیتے ہوئے انہیں ایم فل مائیکرو بایالوجی کی ڈگری کے لیے اہل قرار دے دیا۔ کمیٹی اراکین کا کہنا تھا کہ طالبہ کی تحقیق نہ صرف تعلیمی معیار پر پوری اترتی ہے بلکہ مستقبل میں مزید تحقیق کے لیے بھی ایک مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہیں۔مقالے کے کامیاب دفاع کے بعد یونیورسٹی آف ہری پور کے اساتذہ، فیکلٹی ممبران اور ساتھی طلبہ نے ماہ نور کو اس اہم تعلیمی سنگ میل عبور کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔ اساتذہ کا کہنا تھا کہ ماہ نور کی یہ کامیابی ان کی مسلسل محنت، لگن اور اساتذہ کی رہنمائی کا نتیجہ ہیں جو دیگر طالبات اور طلبہ کے لیے ایک بہترین مثال ہیں۔اساتذہ اور تعلیمی حلقوں نے امید ظاہر کی کہ ماہ نور مستقبل میں تحقیق، تدریس اور سائنسی خدمات کے میدان میں نمایاں کردار ادا کریں گی اور ملک و قوم کا نام روشن کریں گی۔ ان کا یہ کارنامہ نہ صرف یونیورسٹی آف ہری پور بلکہ مجموعی طور پر خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں کے لیے بھی باعث فخر قرار دیا جا رہا ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے