اسلام آباد (مانند نیوز)ماہ رجب کے دوران زائرین مسجد الحرام مکہ مکرمہ کے اعداد و شمار جاری کر دیے گئے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے اعداد و شمار کے مطابق صرف ماہ رجب میں اندرون اور بیرون ملک سے ایک کروڑ 48 لاکھ زائرین نے عمرہ کی سعادت حاصل کی۔

اعداد و شمار کے مطابق عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے 20 لاکھ زائرین مختلف ممالک سے آئے تھے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق دونوں اداروں کے مستند اعداد و شمار سے عمرہ زائرین کی تعداد میں بڑے اضافے کی نشاندہی کی گئی۔ زائرین کی آمد میں اضافہ سعودی حکومت کی جانب سے دی گئی سہولتوں اور خدمات پر اعتماد کا اظہار ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے