راولپنڈی (مانند نیوز)خیبر پختونخوا میں سرکاری عمارتوں کا سروے کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں ڈائریکٹر سول ڈیفنس نے سیکریٹری ریلیف کو خط لکھ کر فائر فائٹنگ آلات نہ رکھنے والی عمارتوں پر جرمانہ 5 ہزار سے بڑھا کر 5 لاکھ روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
راولپنڈی: 163 ہائی رائز عمارتوں میں صرف ایک عمارت کے محفوظ ہونے کا انکشاف
ڈائریکٹر سول ڈیفنس نے خط میں عمارتوں کے خلاف کارروائی کا اختیار ضلعی انتظامیہ کو دینے کی بھی سفارش کی ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ عمارتوں میں حفاظتی آلات کی عدم موجودگی پر سخت کارروائی عمل میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔