اسلہام آباد (مانند نیوز)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور سے مشابہت رکھنے کے سبب شہرت حاصل کرنے والی پاکستانی معروف اداکارہ سارہ عمیر کی ٹک ٹاک پر ڈانس ویڈیوز وائرل ہوگئی، جس کے بعد صارفین انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

2008 میں پی ٹی وی کے ڈرامے ’تھوڑا سا آسمان‘ سے شوبز میں قدم رکھنے والی سارہ عمیر کو بالی ووڈ سے غیر معمولی دلچسپی کے باعث بھی جانا جاتا ہے۔

اس سے قبل انہیں کرینہ کپور کے انداز کی نقل اور ان کے مکالمے دہراتے بھی دیکھا گیا۔ حالیہ دنوں میں وہ مشہور بالی ووڈ گانوں پر ڈانس ریلز بنا کر ٹک ٹاک پر شیئر کر رہی ہیں۔

سارہ عمیر نے شوہر سے طلاق کی تصدیق کر دی

اگرچہ ٹک ٹاک پر سارہ عمیر کی بڑی تعداد میں مداح موجود ہیں جو انہیں پسند کرتے ہیں، تاہم ان کی حالیہ تبدیلی پر کئی مداحوں نے ناراضی کا اظہار کیا ہے اور ان کے ڈانس کو نامناسب قرار دیا ہے۔

بیشتر صارفین کے مطابق اداکارہ سادگی میں زیادہ خوبصورت لگتی ہیں۔ طلاق کے بعد اس طرح دیکھ کر افسوس ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ سارہ عمیر نے ہدایت کار محسن طلعت سے شادی کے بعد شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی کرلی تھی، ان کے 2 بیٹے ہیں۔ تاہم طلاق کے بعد انہوں نے شوبز میں دوبارہ قدم رکھا ہے۔ انہوں نے گزشتہ برس اپنی طلاق کی تصدیق کی تھی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے