راولپنڈی (مانند نیوز)کمشنر راولپنڈی عامر خٹک نے کہا ہےکہ مری میں برفباری کا سلسلہ پھر سے شروع ہوگیا ہے، راولپنڈی اسلام آباد سے مری کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مری میں پھنسی گاڑیوں کو نکالنے کا ریسکیو آپریشن جاری ہے، شدید برف باری کے باعث سڑکیں پھسلن کا شکار ہیں۔

عامر خٹک نے مزید کہا کہ برفباری میں صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور پولیس ریسکیو آپریشن میں شریک ہیں۔

کمشنر راولپنڈی نے یہ بھی کہا کہ مری میں مواصلاتی نظام متاثر ہونے سے رابطوں میں دشواری ہے، برف میں پھنسے سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ سیاح مری میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں، وزیر اعلیٰ پنجاب صورتحال کی خود نگرانی کررہی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے