سوات ( مانند نیوز) سوات کے بالائی علاقوں میں حالیہ شدید برفباری کے بعد اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے فوری اقدامات شروع کر دیے ہیں، سیکرٹری سیاحت سعادت حسن اور ڈائریکٹر جنرل اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی شوزب عباس کی ہدایات پر اتھارٹی کے تمام ملازمین اور ٹورزم پولیس کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ مختلف مقامات پر ایمرجنسی ڈیسک قائم کر دیے گئے ہیں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر و ترجمان اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی سعیدالرحمان کے مطابق شدید برفباری کے باعث سڑکوں، رابطہ راستوں اور سیاحتی مقامات پر مشکلات درپیش ہیں جس کے پیش نظر فیلڈ اسٹاف، بھاری مشینری اور ٹورزم پولیس کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، بھاری مشینری کے ذریعے مرکزی شاہراہوں، لنک روڈز اور سیاحتی مقامات کی جانب جانے والے راستوں سے برف ہٹانے کا عمل تیز کر دیا گیا ہے، انہوں نے بتایا کہ سیاحوں اور مقامی آبادی کی حفاظت اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے ضلعی انتظامیہ، سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ اور سوات پولیس کے ساتھ قریبی رابطہ قائم ہے، ترجمان نے عوام اور سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ایمرجنسی ڈیسک، ٹورزم پولیس یا ہیلپ لائن 1422 پر فوری رابطہ کریں، جبکہ عوامی حلقوں کی جانب سے انتظامیہ کی بروقت اور منظم کارروائی کو سراہا جا رہا ہے اور اتھارٹی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ صورتحال معمول پر آنے تک امدادی سرگرمیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے